Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن؛ سینیٹ سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نشست خالی قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نشست خالی قرار دے دی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے موصول نوٹیفکیشن کے بعد نشست خالی قرار دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی خالی کردہ نشست آئندہ عام انتخابات تک خالی رہے گی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں الیکٹورل کالجر نا ہونے کے باعث سینیٹ کی نشست خالی رہے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی سینیٹر کی خالی کردہ نشست پر ایک ماہ میں انتخابات کرانا آئینی الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں