Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی مہم کے لئے لائحہ عمل تیار

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے انتخابی مہم کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے 15 اگست کے بعد پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کی پالیسیوں کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پارٹی قائدین کے درمیان حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، حکمت عملی کے حوالے سے استحکام پارٹی کا آج عشائیہ بھی ہوگا، جس کی میزبانی جہانگیر ترین اور علیم خان کرینگے۔

علاوہ ازیں عشائیے میں پارٹی چیئرمین اپنے ساتھیوں کو پارٹی پالیسی کے بارے میں آگاہ کریں گے اور اس دوران آئندہ انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عشائیے میں پارٹی چیئرمین تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی بھی ہدائت دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں