Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کو تحلیل ہوئے چھ دن ہو گئے مگر عام انتخابات کا کچھ پتا نہیں، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل ہوئے چھ دن ہو گئے مگر عام انتخابات کا کچھ پتا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کو تحلیل ہوئے چھ دن ہو گئے ہیں، آئین کے آرٹیکل 224، آئین، 1973 کے تحت 90 دنوں میں انتخابات کرانے کے آئینی تقاضے پر گھڑی ٹک ٹک کر رہی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی جامع بیان جاری نہ کرنا افسوسناک ہے، الیکشن کمیشن کو فوری طور پر واضح طور پر ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد حلقوں کی حد بندی کے لیے مطلوبہ وقت بتانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اسے معمول کے معاملے کے طور پر نہیں لینا چاہیے اور نہ ہی پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کو مقدم رکھنا چاہیے، آئینی مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے وفاق کے لیے سنگین نتائج ہوں گے، اگر وہ اپنے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر کام نہیں کرتا ہے تو ایسے نتائج الیکشن کمیشن کے کندھوں پر ہوں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں