ملتان میں نجی کمپنی کے دفتر سے ڈاکو 2 کروڑ 90 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ویو کالونی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں بڑی واردات ہوئی ہے۔
نامعلوم ڈاکو دفتر سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ پر سپرے کر کے اسے بےہوش کیا جبکہ دوسرے سیکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ دیا تھا۔
نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں 4 گارڈز ڈیوٹی پر تعنیات تھے۔
واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی تاحال تعداد کے حوالے سے کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز بتا نہیں پائے، واردات کے حوالے سے مزید تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















