جنوبی وزیرستان اور جنڈولہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں تغیانی پیدا ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نندور میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے باعث سیلابی ریلہ گاؤں پائی میں داخل ہو گیا، گاؤں محمد اکبر سیلابی ریلے سے چاروں اطراف سے محصور ہے۔
شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
گذشتہ سیلاب میں ٹانک کے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، حکومت نے سیلاب کے روک تھام کے لئے کسی قسم کے تاحال اقدامات نہیں کئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















