Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کا بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے اہم قدم

پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے اہم قدم اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں بچوں کی تفریح کیلئے پاک فوج کی جانب سے ویلی گاڑی کا انتظام کیا گیا۔

“ویلی” گاڑی سڑکوں پر چلتی پھرتی موبائل لائبریری اور انفوانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک انوکھا شاہکار ہے۔

ویلی میں بچوں کیلئے کہانیوں کی کتابیں، کھلونے، مختلف گیمز اور ویڈیو گمیز سسٹم سمیت فلمز سسٹم موجود ہے۔

بچوں نے اس اقدام پر پاکستان آرمی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاۓ۔

ویلی کی آمد سے پشاور کے گلی کوچوں میں دھوم مچ گئی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں