Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف کی رواں ہفتے لندن روانگی متوقع

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رواں ہفتے لندن روانگی متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے رواں ہفتے لندن پہنچیں گے، جہاں وہ میاں نواز شریف سے ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لندن جانے والوں میں رانا ثناء اللہ، پرویز رشید اور دیگر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

شریف فیملی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے وکلاء اور سیاسی رفقا نے انھیں دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فورا بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا۔

نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے انھیں ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے، نواز شریف چار برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے، ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ، پارٹی قائد نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی اور والہانہ استقبال کرنا چاہتی ہے، سپریم کورٹ کے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر سے متعلق حالیہ فیصلے سے نواز شریف کے مقدمات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

نواز شریف کے وکلاء نے ان کی وطن واپسی پر قانونی دفاع کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں، شہباز شریف بھی واضح کرچکے ہیں کہ نواز شریف کی پانچ برس کی نااہلی کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف 19 نومبر 2019 کو شدید بیماری کی حالت میں لندن پہنچے تھے، نواز شریف کی فیملی نے الزام لگایا تھا نواز شریف کو چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت اور اس کے حامیوں نے زہر دینے کی مبینہ کوشش کی۔

نواز شریف زہر کے اثرات سے صحت یاب ہونے کیلئے چار ماہ تک ہارلے اسٹریٹ اور لندن برج اسپتال سے علاج کراتے رہے تھے جبکہ نواز شریف کو 2019 میں جیل میں قید کے دوران ایمیون سسٹم میں خرابی کے سبب بیرون ملک علاج کی سفارش کی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں