Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کو ان کے اٹھویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کو ان کے اٹھویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کا شمار میرے قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک مخلص دوست اور میاں نواز شریف کے وفادار کارکن تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ پنجاب انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میں کرنل صاحب کو ان کے اٹھویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں