Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے نے روپے کو بے قدر کر دیا

آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے نے روپے کو بے قدر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے اب تک پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے۔

ڈیڑھ ماہ میں روپے کی قدر میں بڑی کمی سامنے آگئی، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

ڈیڑھ ماہ میں روپے کی قدر میں 6.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یکم جولائی کو انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔

ڈیڑھ ماہ میں روپے کی قدر میں 19 روپے چھ پیسے کی کمی ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ ماہ ڈالر 23 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ ماہ میں 280 روپے سے بڑھ کر 303 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں