Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل؛ مختلف نام سامنے آگئے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد مختلف نام سامنے آگئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت و تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل کر لی ہے، تاہم پہلے مرحلے میں نگران کابینہ میں 12 سے 15 وزراء شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات، سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ اور سید جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنائے جانے امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیر خزانہ کیلئے حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کے نام پر نہیں کچھ اور ناموں پر غور ہورہا ہے۔

اس سے قبل نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ میں متعلقہ شعبوں میں اچھی ساکھ کے حامل افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نگران وفاقی کابینہ کو مختصر رکھا جائے گا تاہم کابینہ میں 3 بیوروکریٹ اور 2 ٹیکنوکریٹ کے نام زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ نگران وفاقی کابینہ رواں ہفتے ہی تشکیل پانے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں