Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت عارف علوی نے پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا دے دیا

صدر مملکت عارف علوی نے پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے 13 بل دوبارہ غور کرنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیجے ہیں جبکہ واپس بھجوائے گئے بلوں میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل اور بغیر وارنٹ گرفتاری پولیس کو اختیار دینے کا بل شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے نیشل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھجوایا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیوٹ اف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل ، نیوز پیپرز، نیوزایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل ، ہورائزن یونیورسٹی بل اور این ایف سی انسٹیٹوٹ ملتان ترمیمی بل بھی واپس بھجوا دیا۔

صدر مملکت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کا بل ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل ، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اورقومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھجوایا گیا ہے۔

عارف علوی کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ پارلیمنٹ ان تمام بلز پر دوبارہ غور کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں