چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں ضمانتیں خارج کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول، کھنہ، بارہ کہو اور سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج محمد سہیل نے ضمانتوں میں توسیع کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بڑی سہولت ہوتی اگر چیئرمین پی ٹی آئی کیسز میں شامل تفتیش ہوتے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضمانتوں میں توسیع نہیں بنتی۔
دوسری جانب انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















