Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی پیک سے جڑ کر پورا خطہ فائدہ اٹھا سکتا ہے،احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑ کر پورا خطہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال چین کے صوبے شن جیانگ کی حکومت کی دعوت پہ اورمچی پہنچ گئے ہیں، وہ یوریشیا ایکسپو اور کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی وفد اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کے اعزاز میں مقامی قیادت کی طرف سے عشائیہ دیا گیا اور سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔

یوان لی جینگ کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی سی پیک کے لئے گرانقدر خدمات ہیں، چین کے عوام سی پیک کے لئے خدمات ان کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال بندھن سے جڑی ہے، سی پیک کا فیز ٹو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پہ لے جائے گا، شن جیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارتی اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ سے سی پیک آگے بڑھے گا، ایم ایل ون ریلوے کا منصوبہ بالآخر چین اور پاکستان کو بھی لنک کرے گا، سی پیک سے جڑ کر پورا خطہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں