حکومت نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو نگراں وزیر صنعت و تجارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کے لئے مشاورت مکمل کرلی جبکہ اس کی تشکیل کل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز نگران کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائیں گے۔
گوہر اعجاز مرحوم سینیٹر شیخ اعجاز احمد کے صاحبزادے ہیں، کاروباری فضیلت کے ساتھ گزشتہ 14 سالوں کے دوران ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر گوہر کو 2013 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے 2021 میں پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی جبکہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کو 2023 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔



















