Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت پاکستان میں آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو آسان بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں اور خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں