ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کر کے کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، چھاپے کے دوران ملزم شاہ حسین سے 56 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد توفیق سے 30 لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی کی مد میں 31450 سعودی ریال، 4055 یو اے ای درہم اور 140 کویتی دینار برآمد ہوئے، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















