Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان تمام چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے، ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سائرس سجاد قاضی نے نئے سیکریٹری خارجہ کا چارج سنبھال لیا، وہ ترکی، نئے دہلی اور مختلف ممالک میں سفیر کے عہدوں پر خدمات سرانجام دیں گے، اسد مجید خان عہدے سے ریٹائر ہو گئے، انہوں نے ملک کے لئے بیش بہا خدمات انجام دیں اور پاکستان کے عالمی برادری سے تعلقات کے فروغ کے لیے بہترین کام کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں، مبینہ لیک دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے، 13 اگست کو گوادر میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز پر حملہ ہوا، خوش قسمتی سے گوادر حملے میں تمام چینی انجینئرز محفوظ رہے، سیکیورٹی فورسز نے گوادر حملے میں ملوث تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ گوادر میں تیرہ اگست کو دہشت گردی کا ہدف چینی شہری تھے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چینی شہریوں کی حفاظت کی، دونوں ممالک کے تعیقات اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے، خطے بالخصوص جنوبی ایشیا کا امن پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں