Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دادو اور سانگھڑ میں سیلاب متاثرین کے سامان میں کروڑوں کا گھپلہ

سندھ کے اضلاع دادو اور سانگھڑ میں سیلاب متاثرین کے سامان میں کروڑوں کا گھپلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2022 میں سیلاب کے دوران ٹینٹ اور راشن کی غیر منصانہ تقسیم ہوئی۔

سانگھڑ اور دادو میں 103 افراد نے 31 ہزار ٹینٹس اور ہزاروں راشن کے بیگ حاصل کیے۔

ایف آئی اے نے کروڑوں روپوں کی کرپشن کا نوٹس لے کر انکوائری شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اے نے تمام زونل ڈاریکٹرز کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ نیب اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے عوامی اہمیت کے معاملات کی جامع/تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، چئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے معاملات کے حل کے لیے کہا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں