Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کا سابق وزیراعظم کے پرسنل اسٹاف کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چار افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری نگران وزیر اعظم کی ٹیم کا بھی حصہ ہوں گے جبکہ سابق وزیراعظم کے پریس سیکریٹری اور کوآرڈینیٹر سیاسی امور بھی بدستور برقرار ہیں ۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ بھی معاونت میں شامل ہیں جبکہ ان کو نگران سیٹ اپ میں باضابطہ اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وفاقی کابینہ میں کچھ نئے نام بھی سامنے آنے کی توقع ہے، تاہم پرنسپل سیکریٹری سید توقیر شاہ اکتوبر میں مدت ملازمت پوری کریں گے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں