نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں نگران کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران صادق سنجرانی نے وزیر اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نگران حکومت عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن کمیشن کی صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کرے گی۔
چیئرمین صادق سنجرانی نے مزید کہا کہامید ہے حکومت ملکی معاشی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ اس مختصر عرصے میں عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترے۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سینیٹر دنیش کمار بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















