نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت پاکستان میں آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو آسان بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری انٹونی بلنکن کا بہت شکریہ۔
Thank you @SecBlinken. The interim government will be assiduously working to facilitate a free and fair election process in Pakistan according to the Constitution. We place importance on our partnership with the US and deeply value the shared commitment to economic prosperity,… https://t.co/6lSlmLvv19
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 16, 2023
انہوں نے لکھا کہ عبوری حکومت پاکستان میں آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو آسان بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں اور خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















