کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شب بلوچ کالونی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فہد احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوا، مقتول بائیک رائیڈر اور فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کا رہائشی تھا۔
مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم پانچ بہن بھائیوں میں فہد چوتھے نمبر پر اور ماں باپ کا لاڈلا تھا، ہمارے رشتے داروں نے ہمیں بھائی کے طبعیت خراب ہونے کی اطلاع دی اور جناح اسپتال بلایا، جب ہم جناح اسپتال پہنچے تو فہد جان کی بازی ہار چکا تھا، ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل فائن ہاؤس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فہد احمد کو مارا گیا۔
2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی۔
تفتیشی حکام نے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















