کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا ہے اور گرفتار ملزم کی شناخت ہلار علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول،موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



















