Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، مظفر شاہ، سبکدوش سندھ کابینہ اراکین، ایم کیو ایم کے اظہار الحسن و فاروق ستار سمیت دیگر متحدہ اراکین، اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار، اعلی سول و عسکری حکام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں