Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سکھ برادری نے چیف جسٹس کو عدم تحفظ مذہبی مقامات کی سکیورٹی ایشوز سے آگاہ کیا جبکہ چیف جسٹس نے سکھ برادری کو معاملہ متعلقہ حکام کیساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالتیں تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہیں، عدالتوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر عملدرآمد کیلئے فیصلے صادر کیے ہیں، اقلیتوں کے حقوق اور املاک کے تحفظ کیلئے خاطرخواہ کوششیں کی گئی ہیں۔

اس موقع پر سکھ برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو کرپان بھی تحفے میں دی۔

متعلقہ خبریں