Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا فوری طور پر حلقہ بندیاں شروع کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے فوری طور پر حلقہ بندیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد 90 روز میں ممکن نہیں رہا ہے ، حلقہ بندیاں 14دسمبر کو مکمل ہوں گی۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے پرانی حلقہ بندیوں کو فریز کر دیا ،14 دسمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق 21 اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام اباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ یکم سے 4ستمبر تک حلقہ بندیوں کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9اکتوبر کو ہو گی جبکہ حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10اکتوبر سے 8نومبر تک کی جاسکیں گی

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 10نومبر سے 9دسمبر تک شکایات پر سماعت کرے گا۔

صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کر کے الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں