Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترقی کا سفر بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رہےگا،مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ ترقی کاسفر بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکامی کے بجائے یہ سوچا جائے حکومت سے پارٹنرشپ کیسے کی جاسکتی ہے، بلدیہ عظمی تاجروں سے مکمل تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ وفاقی حکومت بنا رہی ہے، پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتا ہوں تو الزامات کی سیاست شروع ہوجاتی ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری کئے جاتے ہیں، کوئی بھی جماعت گٹر کے ڈھکن نہیں چراسکتی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مافیا کاکام صرف الزام لگانا ہے، کراچی کو ہر روز ایک نیامنصوبہ دیں گے اور ترقی کاسفر بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رہےگا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں گے، اختیارات کارونا نہیں روئیں گے،اب صرف کام ہوگا جبکہ تعصب اور تنقید کی سیاست کو ختم کرناہوگا۔

متعلقہ خبریں