Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ریاست کے مساوی شہری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ریاست کے مساوی شہری ہیں۔

فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ فعل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، قانون اور آئین کا حامل ملک ہونے کے ناطے پاکستان ایسی عدم برداشت اور پرتشدد کارروائیوں کو قبول نہیں کر سکتا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ روز فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سے ملک بھر کے مسیحیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام نے فوری کارروائی کی، انہیں وزیر اعظم کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ریاست کے مساوی شہری ہیں، ایک کثیر الثقافتی اور کثیر المذاہب ملک کے طور پر پاکستان ان کے آئینی طور پر ضمانت یافتہ حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور فروغ اور سماجی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں