بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رات 9 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیمٹی کا نوٹیفیکیشن اسپیکر اسمبلی نے جاری کردیا ہے۔
کمیٹی 6 ارکان پر مشتمل ہے اور وزیراعلی اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی کیمٹی کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے دیگر اراکین میں زمرک اچکزئی اور سردار عبد الرحمان کھتران شامل ہیں۔
قائد حزب اختلاف کی جانب پارلیمانی کمیٹی میں عبدالواحد صدیقی یونس زہری اور احمد نواز کاکڑ شامل ہیں۔



















