Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ مطلوب ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث محمد رضوان باری نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نے متاثرہ کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے تھے اور سوشل میڈیا پر متاثرہ کی کردار کشی کی تھی۔

ملزم نے خود کو متاثرہ ظاہر کرتے ہوئے بیشتر لوگوں کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بھیجا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں