نصیرآباد: ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث بجلی کا کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد میاں بیوی عبدالحی شیخ، بی بی شبیہہ اور ان کے دو حافظ قرآن بیٹے عبدالقیوم اور حافظ محمد عظیم شیخ ہیں۔
اس کے علاوہ کرنٹ لگنے سے ایک 60 سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جاں بحق ہوئے، تاہم لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس افسوسناک واقعے سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کا ماحول سوگوار ہو گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















