Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے این ایف نے بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے تربت کے علاقے باشولی میں گرینڈ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر میں موجود ڈھائی ٹن سے زائد منشیات پکڑی گئی، منشیات میں 2080 کلوگرام چرس، 290 کلوگرام ہیروئن اور 195 کلوگرام آئس شامل ہے۔

منشیات کے پیکٹوں پر افغانی مصنوعات کی آرائشی تحریر نمایاں ہے۔

برآمدشدہ منشیات سمندری رستے سے، بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

اے این ایف نے منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کیخلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں