نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج جمعے کے خطبات میں اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں آج جمعے کے خطبات میں اقلیتوں کے حقوق، قرآن پاک کی تعلیمات اور سیرت نبوی پر روشنی ڈالی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ مشکل وقت میں اس بات پر زور دیں کہ ایسے واقعات کو مذہب کا رنگ نہیں دینا چاہیے، بین المذاہب ہم آہنگی اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم کے امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے میں ان کے صبر اور تعاون کے لیے مذہبی علماء کا مشکور ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















