نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مرتضیٰ سولنگی اور مریم اورنگزیب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزارت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے وزارت کا حلف اٹھانے پر مرتضیٰ سولنگی کو مبارکباد دی۔
گزشتہ روز مرتضٰی سولنگی نے بطور نگران وفاقی وزیر اطلاعات اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا تھا۔
ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مرتضیٰ سولنگی وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے دفتر آئے اور افسران اور اپنے اسٹاف سے ملاقات کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















