Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران کابینہ سندھ کی تشکیل کیلئے مشارتی عمل جاری؛ مختلف ناموں پر غور

سندھ کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشارتی عمل جاری ہے، سیاسی جماعتوں نے کابینہ کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی نگران کابینہ کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے بیرسٹر ضمیر گھومرو، علم الدین بلو، سینئر صحافی شاہد جتوئی، صدیق میمن، محمد احمد شاہ، کے نام زیر غور  ہیں جبکہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ اعجاز خان، راج ویر سنگھ، عبدالقادر پلیجو، مبین جمانی سمیت دیگر کے ناموں پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کی جانب سے نگران کابینہ کے لیئے شعیب صدیقی، یونس ڈاگا، فضل اللہ قریشی، بریگیڈیئر مختار، صفدر عباسی، زین شاہ کے ناموں پر غور جاری ہے۔

خیال رہے کہ کسی بھی جماعت کی جانب سے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی گئی، تاہم مذکورہ ناموں پر غور جاری ہے، سندھ کی سیاسی جماعتیں مشاورتی عمل کے بعد باہمی اتفاق سے ناموں کو حتمی شکل دیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں