پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک نیاز احمد نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک نیاز احمد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں میں اور میرا خاندان آئندہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
ملک نیاز احمد جکھڑ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے تھے۔
اس سے قبل ملک نیاز احمد پیپلز پارٹی مسلم لیگ ق کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نیاز احمد جکھڑ کو پولیس نے چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















