Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ترقیاتی منصوبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہےکہ حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر برائے واٹر اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر آفس کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

 ملاقات میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ شہری سہولتوں کے مختلف منصوبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون قابل تعریف ہے، حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب کے تعاون  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

 گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا  بہاولپور  سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو اپ گریڈ کرنے میں تعاون اور سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پراجیکٹ ایک اچھا منصوبہ ہے۔

محمد بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں اس طرح کے مذید ترقیاتی منصوبوں میں تعاون فراہم کرے گا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں،  صحت، واٹر منیجمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے اشتراک چاہتے ہیں۔

وفد میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نادر چٹھہ، پراونشل پراجیکٹ کوارڈینیٹر ایشیائی ترقیاتی بینک عمران سکندر بلوچ، پاکستان ریزیڈنٹ مشن اربن یونٹ کے سربراہ شوکت شفیع، ایشیائی ترقیاتی بینک کے اربن ڈویلپمنٹ کے حکام، سیکرٹریز  اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں