Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک دشمن عناصر کی ہر سارش ناکام ہو گی، خلیل جارج

نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی ہر سارش ناکام ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی ہر سارش ناکام ہو گی، نفرت کے جذبات ابھارنا نیک شگون نہیں ۹ مئی اور سانحہ جڑانوالہ کے کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، ہم 9 مئی اور سانحہ جڑانوالہ کی مذمت کرتے ہیں۔

خلیل جارج نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جناح ہاؤس کو دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، پاک فوج ہمارا اثاثہ ہے جس کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، کوئی مسلمان مسیحی عبادت گاہ کو نہیں جلا سکتا، نوجوانوں سے درخواست ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں