Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا نہ کیا تو نام بدل دینا، پرویز خٹک

پی ٹی ائی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا نہ کیا تو نام بدل دینا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پی ٹی آئی چھوڑی تو کچھ بچوں نے سوشل میڈیا پر بیٹھ کر گالیاں دیں، لیڈر نے انہیں تمیز اور تہذیب نہیں سکھائی جبکہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو کارکنوں کو تمیز و تہذیب سکھائے۔

  انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غرور کرتا ہے اور غرور اللہ کو پسند نہیں، ائندہ الیکشن میں پی ٹی ائی کا صفایا نہ کیا تو نام بدل دینا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی جتنی خدمت میں نے کی ہے کوئی نہیں کرسکتا،2013 تحریک انصاف کی کامیابی ان الیکٹیبلز کی وجہ سے تھی جو میرے ساتھ آئے تھے، میری وجہ سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تھی، نعمران خان ہر تقریر میں کے پی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں آپ کو غلط فہمی ہے کہ عمران خان آئے گا اور نیا پاکستان بنائے گا، عمران خان خاک نیا پاکستان بنائے گا، عمران خان نے میرے جیسے بندے کو بھی بیوقوف بنایا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جو کہتے تھے کہ پرویز خٹک اکیلا ہے آج وہ اکیلا ہے اور نوشہرہ میرے ساتھ ہے، مجھے یقین ہے کہ کے پی کے عوام ہمارے ساتھ ہونگے، وہ منشور بنائیں گے جو قابل عمل ہوگا، عوام سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔

متعلقہ خبریں