شمالی وزیرستان تحصیل شوال میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان تحصیل شوال میں گل میرکوٹ کے قریب دھماکہ سویلین گاڑی پر ہوا جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 مزدور زخمی اور 3 مزدور لاپتہ ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان گاڑی میں کل 16 افراد سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان زخمیوں اور جاں بحق افراد کو شوال اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔



















