Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایمان مزاری ہمیں تفتیش کے لیے مطلوب تھیں۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی، ملزم پولیس اسٹیشن سے بیان دینے کے مجاز نہیں ہیں۔

اس سے قبل شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ خواتین پولیس اور سادہ لباس افراد ایمان مزاری کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں