Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم انوار الحق کا کل جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی وزیراعظم کے ہمراہ جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم اس موقع پر جڑانوالہ واقعے میں متاثرہ مقامات کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کی آڑ میں مشتعل افراد نے کرسچین کالونی اور عیسیٰ نگری میں 4 گرجا گھروں، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی رہائش گاہوں اور مقامی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پر حملہ کیا تھا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں