Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا خدا گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بتایا کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس آچکے ہیں، تاہم مجھے آج پتہ چلا ہے کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کی خلاف ورزی کی۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ جیسا کہ اللہ سب جانتا ہے اور وہ معاف کر دے گا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اثر انداز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت عارف علوی نے  آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں