ملکی فضائی دفاع تیزی سے مزید مضبوطی، جدت اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ 2030ء تک قریباً 334 فرانسیسی ساختہ میراج اور چینی ساختہ ایف سیون طیاروں کی جگہ نئے طیارے شامل کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ بتدریج میراج اور ایف سیون طیاروں کی جگہ جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری، جے 10 سی شامل کر رہی ہے، میراج طیاروں نے 55 سال، ایف سیون طیاروں نے 35 سال تک پاک فضائیہ خدمات انجام دیں، تاہم پاک فضائیہ میں کُل 274 میں سے 135 اپ گریڈڈ میراج تھری اور قریباً 139 میراج فائیو طیارے موجود ہیں۔
اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے میراج تھری، فائیو طیاروں کی جگہ جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری، جے 10 سی طیارے شامل ہو رہے ہیں، پاک فضائیہ میں 60 کے قریب اپ گریڈڈ ایف سیون پی جی، ایف ٹی سیون پی جی طیارے موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی ساختہ ایف سیون طیاروں کو بھی جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری طیاروں سے تبدیل کیا جا رہا ہے، پاک فضائیہ میں تاحال میراج طیاروں کے 7، ایف سیون پی جی کے 4 اسکواڈرن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق میراج طیارے فضائی بالادستی، حملہ آور مشنز، رات میں آپریشنز اور بحیثیت بمبار استعمال کیے جاتے ہیں، پاک فضائیہ میں میراج طیارے جنوبی ایئر کمانڈ کے نمبر 7 بینڈٹس اور نمبر 8 حیدر لڑاکا سکواڈرز کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں میراج طیارے فضائیہ کی مرکزی ایئر کمانڈ میں نمبر 25 ایگلز، نمبر 27 ضرار، نمبر 50 صف شکن کا بھی اہم جزو ہیں، میراج طیارے اسکائی بولٹ اسکواڈرن کی صورت کامبیٹ کمانڈرز سکول میں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ میں ایف سیون پی طیارے زیادہ تر تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہوئے جنہیں اب تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے، پاک فضائیہ کے لڑاکا اسکواڈرنز میں ایف سیون پی جی صرف شمالی ایئر کمانڈ کے نمبر 17 ٹائیگر اسکواڈرن کا حصہ ہیں اور چینی ساختہ ایف سیون پی جی فضائیہ کے نمبر 18، 20 اور شوٹر تربیتی اسکواڈرنز کا حصہ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















