Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید ہے اگلے انتخابات شفاف ہوں گے، خالد مقبول صدیقی

کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا پے کہ امید ہے اگلے انتخابات شفاف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومینٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے سابقہ ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل مرحوم کی سوئم کے لیئے دعا اجتماع ہوئی جس میں کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، سابق وفاقی وزیر امین الحق، انیس قائمخانی ودیگر رہنماؤں وکارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے ناظم اور سندھ اسیمبلی کے رکن کی کمی ہم سب کو محسوس ہورہی ہے، ہم سب مل کر کنور نوید جمیل بھائی کے لیئے دعائے مغفرت کریں، انکی جدوجہد کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

 کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر مل بیٹھ کر ایم کیو ایم آفیشل تبسرہ کرے گی، یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے صدر مملکت کے ٹوئٹ کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے غیرجانبدارانہ طور پر انتخابات کروانے کو کہا ہے، امید ہے اگلے انتخابات شفاف ہوگے۔

ان کا کہنا تھا کہ باز جماعتوں کے لیئے سیاست محض کاروبار اور انکے اوپر جائز ہے لیکن ہم ایسے کاروبار کو حرام سمجھتے ہیں۔

کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ لوگوں کو کروڑوں کی تعداد میں کم گنا گیا تھا یہ الیکشن کمیشن کی نالائقی ہوسکتی ہے، کئی بار آئینی اور غیرآئینی مسائل کی وجہ سے دس دس سال تک انتخابات بھی ملتوی ہوتے رہے ہیں، بھلے انتخابات آپ ڈلے کروائیں مگر انتخابات شفاف کروائیں۔

متعلقہ خبریں