حیدرآباد میں لطیف آباد نمبر 4 دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے غوطہ خور ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ مزید 1 نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
ڈوب کر جاںبحق ہونے والے 2 بچوں کا تعلق جونیجو کالونی سائیٹ ایریا سے ہے، جاںبحق ہونے والوں 12 سالا عاطف اور 17 سالا محسن شامل ہیں۔
ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ نوجوان فیضان کی تلاش جاری ہے۔
تینوں نوجوان دریائے سندھ پر نہانے گئے ہوئے تھے۔



















