Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ؛ مریم نواز سے اہم رہنماؤں کی ملاقات

نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور فیصل سیف کھوکھر کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز سے سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر کی ملاقات میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ممکنہ واپسی اور استقبال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے چیف آرگنائرمسلم لیگ ن مریم نواز کو مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے نواز شریف کے استقبال کی ابتدائی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر مریم نواز سے ملاقات کے بعد ائیرپورٹ روانہ ہوگئے، کچھ دیر بعد لندن کے لئے روانہ ہوں گے

سیف کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور ملاقات میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر پر گفتگو ہوگی۔

متعلقہ خبریں