Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئر مین پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا؛ سپریم کورٹ سے اہم خبر

چیئر مین پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسرے مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔

  رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، حالانکہ اس کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست ناقابل سماعت ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے آئینی درخواست میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مقامی عدالت سے 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انہیں 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں