Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ اظہر کو کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

سابق ایم این اے فہیم خان نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

فہیم خان نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر تین دن سے چھاپے مارے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔

دوسری جانب پولیس نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں