میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کہ پیپلزپارٹی اپنے وعدوں پر پورا اترتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے گلستان جوہر میں تعمیر کیے جانے والے انڈر بائی پاس کا افتتاح کیا ہے۔
آج ایک اور وعدے کی تکمیل۔ جوہر انڈر پاس کو آج ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اطراف کی سڑکوں پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے pic.twitter.com/vl8noFJvnU
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) August 21, 2023
اس موقع پر مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وعدے پورے کررہے ہیں، یہ انڈر بائی پاس 1100میٹرلمباور19 میٹر چوڑا ہے، جو ساڑھے چار ماہ کی مدت میں پورا ہوا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے وعدوں پر پورا اترتی ہے، ہم عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں، ریڈ لائن پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام بھی جاری ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے عوام کےمسائل حل کررہے ہیں، ہمارےدورمیں ہٹ حرامی نہیں ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلستان جوہر اور شارع فیصل جانے والے شہریوں کو سہولت ہوگی اور آئندہ 7 ماہ میں کئی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ صرف فیتے نہیں کٹیں گے، کام بھی مکمل ہوں گے، نگراں حکومت میں بھی ہمارے کام جاری رہیں گے۔



















